خبریں ریاستی

ڈاکٹر مظفر احمد بٹ محکمہ اعلیٰ تعلیم،یو۔ٹی جموں و کشمیر میں بحیثیت پرنسپل تعینات

جی این کے اردو

23 دسمبر 2022

ڈاکٹر مظفر احمدبٹ محکمہ اعلیٰ تعلیم،یو۔ٹی جموں و کشمیر میں بحیثیت پرنسپل تعینات


ڈاکٹر غلام نبی کمار،ڈاکٹر شازیہ حمید،ڈاکٹر الطاف حسین وانی،ڈاکٹر امتیاز احمد،ڈاکٹرشاہدحسین اورڈاکٹر زاہدنے مبارکباد پیش کی


پریس ریلیز،سرینگر
23/نومبر 2022


جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے گذشتہ دنوں یو۔ٹی کے مختلف گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے لئے مستقل طور پر 105 ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو مستقل طور پر بطور پرنسپل تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس فہرست میں ڈاکٹر مظفر احمد بٹ کا نام بھی شامل ہے جو گذشتہ ایک سال سے گورنمنٹ ڈگری کالج،بائز اننت ناگ میں اس عہدے کے فرائض بے حد خوش آئند طریقے سے نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پروفیسر موصوف شعبہ موسیقی سے وابستہ ہیں۔جن کی خدمات اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے اب انہیں مستقل طور پر پرنسپل کے عہدے سے سرفراز کیا گیا۔اس سلسلے میں مختلف سرکاری کالجوں میں پڑھا رہے اساتذہ نے انہیں بائز کالج،اننت ناگ جاکرمبارکباد پیش کی۔جنھوں نے ان کی خدمت میں ایک شال اور گلدستہ پیش کیا۔وفد میں شامل اساتذہ نے موصوف کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر غلام نبی کمار(شعبہ اردو)،ڈاکٹر شازیہ حمید(شعبہ موسیقی)،ڈاکٹر الطاف حسین وانی(شعبہ تاریخ)،ڈاکٹر امتیاز احمد(شعبہ زالوجی)، ڈاکٹر شاہد حسین(شعبہ تاریخ) اور ڈاکٹر زاہد(شعبہ سیاحت)کے نام قابل ذکر ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر موصوف اپنی ذمہ داریوں کو بہ خوبی نبھاتے ہوئے بچوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ