GNK Urdu News 09/June/2024
5رکنی کمیٹی میں سید عبدالمعین،گیان دیومنی ترپاٹھی،امتیاز عالم اور محمد انیس الرحمن شامل
تصدیق بیورو
پٹنہ 5جون:۔ریاستی حکومت نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی (विशेषज्ञ समिति)تشکیل دی ہے ۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے آج جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے ۔ کمیٹی میں دوسرے 4اراکین میں ڈاکٹر سید عبدالمعین(سینئر ایڈوائزر ،یونی سیف،پٹنہ)،ڈاکٹر گیان دیو منی ترپاٹھی ( ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن،آریہ بھٹ گیان یونیورسٹی ،پٹنہ)،ڈاکٹر امتیاز عالم(پرنسپل، ادھیاپک شکچھا مہاودیالیہ ،ترکی،مظفر پور),ڈاکٹر محمد انیس الرحمن (سینئیر ٹیچر ،مدرسہ اسلامیہ راگھو نگر،بھیوارا، مدھوبنی) شامل ہیں۔کمیٹی کی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی مدرسہ تعلیم کے موجودہ ڈھانچے کا مطالعہ کر کے اسے قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق بنانے اورسائنس اور ہیومنٹیز سمیت دوسرے جدید سبجکٹ میں تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ مختلف پیشہ وارانہ سبجکٹ کو بھی شامل کر کے باضابطہ نصاب جاری کرنے کے لئے سفارش کرے کی۔ کمیٹی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ایک مہینے کے اندر اپنی سفارش ریاستی حکومت کو پیش کرے گی۔ نوٹییفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس تجویز پر وزیر تعلیم کی رضامندی حاصل ہے۔
خبربشکریہ: ڈاکٹر ریحان غنی فیس بک آئی ڈی