جی این کے اردو، 21/مئی 2023
پیدائش:19 اکتوبر 1894ء
جالندھر، برطانوی ہند
وفات:21 مئی 1948ء
لاہور
مدفن:ماڈل ٹاؤن قبرستان
شہریت:برطانوی ہند
پاکستان
اولاد:داؤد رہبر
مادر علمی:جامعہ علی گڑھ
جامعہ کیمبرج
تعلیمی اسناد:پی ایچ ڈی، ایم اے
زبان:اردو، فارسی
ملازمت:اورینٹل کالج، لاہور
پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال (پیدائش: 19 اکتوبر، 1894ء – وفات : 21 مئی 1948ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے فارسی زبان و ادب کے ممتاز عالم، محقق، مترجم اور ماہر تعلیم تھے۔ وہ ممتاز مصنف پروفیسر ڈاکٹر داؤد رہبر کے والد تھے۔
حالات زندگی
۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شیخ محمد اقبال 19 اکتوبر 1894ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی میں ایم اے کی سند حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ کیمبرج میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے مشہور برطانوی مستشرق پروفیسر ایڈرڈ گرینول براؤن کی نگرانی میں فارسی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 1922ء میں اورینٹل کالج لاہور سے وابستہ ہوئے، پھر فارسی کے شعبۂ صدر اور پرنسپل کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے کئی اہم کتابیں کو مدون کیا اور کئی اہم کتابوں کے تراجم کیے۔ ڈاکٹر شیخ محمد اقبال نامور دانشور پروفیسر ڈاکٹر داؤد رہبر کے والد اور مشہور صداکار ضیاء محی الدین کے تایا تھے۔
وفات
۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شیخ محمد اقبال 21 مئی، 1948ء میں لاہور، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔