ادبی خبریں

حافظ کرناٹکی کے ہاتھوں تمل ناڈو میں ایوارڈ اور اسناد تقسیم

،جی این کے اردو21 /فروری 2023

آج بروز منگل بتاریخ 21 فروری 2023 انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز کی جانب سے ایم ایس شادی محل، بشیر آباد مسلم پور وانمباڑی میں ریاستی سطح پر اردو میلہ منایا گیا، اس ایک روزہ میلے کے تحت پانچ نشستیں منعقد ہوئیں، پہلی نشست سمینار، دوسری نشست تقریب اعزازات، تیسری نشست تقسیم انعامات برائے اردو طلباء و طالبات، چوتھی محفل و نعت اور پانچویں نشست شام غزل منعقد ہوئی، ڈاکٹر امتیاز احمد، مشتاق احمد، اشفاق احمد، پروفیسر نصراللہ، شاہد مدراسی، غیاث احمد، ایڈیٹر عبدالباری اور دیگر عمائدین شہر، محبان اردو ، کثیر تعداد میں خواتین جمع تھیں، ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی کو بحیثیت مہمان اعزازی مدعو کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے ہاتھوں طلباء و طالبات میں اسناد و تمغات تقسیم کئے، اول نمبر پر آنے والے بچوں کی تقاریر کو سنا اور اسناد پر دستخط کئے۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے کہا کہ میں ان تمام بچوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو اردو سے دلی محبت رکھتے اور اتنی اچھی بولی بولتے ہیں۔ حافظ کرناٹکی نے کہا کہ اردو کسی ریاست کی زبان نہیں یہ ایک عالمی زبان ہے، اردو بولنے والا ساری دنیا میں پہونچ کر اپنی زبان بول سکتا ہے، کیونکہ دنیا کے ہر کونے میں اس زبان کے بولنے والے موجود ہیں۔ حافظ کرناٹکی نے کہا کہ ناڈو کا شہر وانمباڑی اپنی تہذیب و ثقافت کیلئے دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔ تجارت چرم کے ذریعہ وانمباڑی کے لوگ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، دینی و علمی مرکز وانمباڑی کے مسلمان اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں، اپنی سخاوت کے ذریعہ فلاحی و رفاہی کاموں میں پیش پیش ہیں، حافظ کرناٹکی نے ریاستی اردو میلے کے انعقاد پر انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈو تحقیقی مرکز کو مبارکباد پیش کی، حافظ کرناٹکی نے کہا کہ انکی ادبی تنظیم کرناٹک اردو چلڈرنس اکیڈمی وانمباڑی کی ان تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کریگی، آئندہ سال ہونے والے اردو میلے میں کرناٹک اردو چلڈرنس اکیڈمی کی جانب سے انعامات دینے کا ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے اعلان کیا، آپ نے یہ پیغام دیا کہ بچوں کو اردو تعلیم سے دور نہ کریں، مادری زبان کو بنیاد بنا کر اعلی تعلیم حاصل کریں، ہم سب کو چاہیے کہ اردو کی آبیاری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، جلسہ کے منتظم ڈاکٹر امتیاز احمد نے تمام شرکاء کی خدمت میں حدیہ تشکر پیش کیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ