ادب اطفال

اب ہو نئی کہانی

امان الحق بالاپوری

بچے: ہم چاہتے ہیں سننا تم سے کوئی کہانی
اچھی سی اک کہانی ہم کو سناؤ نانی

نانی: راجا کے ساتھ کوئی رہتی تھی ایک رانی
حدّ نظر سے آگے جس کی تھی حکمرانی

بچے: اکتا گئے ہیں سن کرتم سے یہی کہانی
اچھی سی اک کہانی ہم کو سناؤ نانی

نانی: بارہ تھے ہاتھ اس کے باہر زبان اس کی
اک آنکھ تھی جبیں پر طوطے میں جان اس کی

بچے: ہم تو نہیں سنیں گے بھوتوں کی یہ کہانی
اچھی سی اک کہانی ہم کو سناؤ نانی

نانی بستی تھی ایک ایسی رہتی تھیں جس میں پریاں

دودھ اور شہد والی جس میں رواں تھیں ندیاں
بچے اب ہوگئی پرانی پریوں کی یہ کہانی
اچھی سی اک کہانی ہم کو سناؤ نانی

نانی: ان پڑھ گنوار ہوں میں کیسے تمھیں بتاؤں
اس دور کی کہانی کیسے تمہیں سناؤں

جو چاہتے ہو سننا مجھ سے میری زبانی
تم ہی بتاؤ بچو ہوگی وہ کیا کہانی
بچے: پریوں کا چاند میں بھی ہوگا مکان کیسے
بڑھایا جو چاند میں ہے اس میں ہے جان کیسے
کہنی اگر ہے تم کو ایسی کہو کہانی
اچھی سی اک کہانی ہم کو سناؤ نانی

بچے نکلی وہ کس طرح سے رنگیں کمان بولو
لٹکا ہوا میں کیسے ہے آسمان بولو
آیا نیا زمانہ اب ہو نیٔی کہانی
اچھی سی اک کہانی ہم کو سناؤ نانی

Smiling, People, Human Face, Females, Islam, Boy

مصنف کے بارے میں

کوثر حیات

ایک تبصرہ چھ