غیر درجہ بند

پریم چند کے افسا نے اصلاح ِمعاشرہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں: پروفیسر اسلم جمشید پوری

جی این کے اردو

2/ اگست 2022

پریم چند کے افسا نے اصلاح ِمعاشرہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں: پروفیسر اسلم جمشید پوری


شعبہئ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ اور سوانگ شا لا ایکٹنگ اکیڈمی کے مشترکہ اہتمام میں ڈراما”آدھا سچ“ اورصفائی یودھا اعزاز فنکشن کا انعقاد
میرٹھ01/اگست2022
”پریم چند اردو کے پہلے با ضابطہ افسا نہ نگار ہیں۔ پریم چند نے حقیقت نگاری کو اپنا تے ہوئے اردو افسا نے میں ایک نئی فکرکی بنیاد ڈالی۔ انہوں نے اپنے افسا نوں میں کسانوں،مزدوروں،عام انسانوں کے معاملا ت زندگی کو کچھ اس طور پیش کیا کہ وہ ہمیشہ کے لیے ہمارے سامنے آ گئے۔پریم چند کے افسا نے اصلاحِ معاشرہ میں سنگ کی میل حیثیت رکھتے ہیں۔“یہ الفاظ تھے صدر شعبہئ اردو،پرو فیسر اسلم جمشید پوری (صدر شعبہ ء اردو)کے جوچودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی میرٹھ کے اپلائڈ سائنس آڈیٹوریم میں پریم چند کے۲۴۱ ویں یوم پیدا ئش کے موقع پر شعبہئ اردو، چو دھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ اور سوانگ شا لا ایکٹنگ اکیڈمی، میرٹھ کے مشترکہ اہتمام میں منعقد ڈرا ما”آدھا سچ‘اور‘’صفائی یودھا سمّان‘اعزاز فنکشن میں اظہار خیال کے دوران اداکررہے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ میرٹھ کی ڈراما تنظیم سوانگ شالا بھی پریم چند مکتبہئ فکر کی بہترین نمائندگی کررہی ہے۔پیش کردہ ڈراما”آ دھا سچ“ کے علاوہ انہوں نے متعدد موقعوں پر وغیرہ جو ڈرا مے پیش کیے ہیں۔ وہ سبھی سماجی نا انصافیوں اورسماجی برائیوں اور ایسے مسائل پر مبنی ہیں جن کا تعلق براہ راست عوام سے ہو تا ہے۔


پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کی شیخ الجامعہ پرو فیسر سنگیتا شکلا نے شرکت فرمائی اور صدارت کے فرائض نائب شیخ الجامعہ پرو فیسر وائی وملا نے انجام دیے۔مہمان ذی وقار کے بطور پربھو دیال بالمیکی (سابق وزیر،ھکومت اتر پر دیش)شریک ہوئے۔ نظامت کے فرا ئض ڈا کٹر آ صف علی نے انجام دیے۔
اس مو قع پر”صفائی یودھا اعزاز“ جلسہ بھی منعقد ہو ا جس میں معروف ڈراما نگار کل ہند صفائی مزدور کانگریس کے جنرل سکریٹری، ونود کمار بے چین کو”مہاتما جیوتی با پھولے اعزاز2022سے نوازا گیا۔ سا تھ ہی جتیندر سود، ونیت کمار، اروند پرجا پتی، سریندر کمار ڈھینگیا، سورج سنگھ ٹانک، دنیش سود(صفائی کار کن،نگر نگم، میرٹھ)اور بھا رت سنگھ آزاد، راجو پینٹر(صفائی کارکن، چھاؤنی پریشد،میرٹھ) میرٹھ کوبھی صفائی یودھا اعزاز سے سر فراز کیا گیا۔


اسی دوران شیام مو ہن استھانہ کا تحریر کردہ ڈرا ما ”آدھا سچ“ کو اسٹیج کیا گیا جس میں ہیمنت گویل،رو پالی گپتا، راشد یو سف، یوگیش سمدرشی، سمرن اوستھی،الیشا، اجول سنگھ،ہمانشو گویل، شین ولیم، گورو چودھری وغیرہ نے اپنی بہترین ادا کاری کے جو ہر دکھائے۔ڈرامے کے ہدایت کار بھارت بھوشن شرما،لائٹنگ سسٹم جتیندر سی راج،اسٹیج آرٹ عابد سیفی جب کہ موسیقی انل شرما نے دی۔
اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے نائب شیخ الجامعہ پرو فیسر وائی وملا نے کہا کہ سوانگ شالا جوکہ یو نائٹیڈ پروگریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کی ذیلی تنظیم ہے اور شعبہ ء اردو بہترین کام انجام دے رہے ہیں اور دونوں نے اب تک کالی رات کے ہم سفر، بیٹی ایک وردان، پیمنٹ اتھارٹی، دل کی دکان، مادہ کیکٹس، لڑا ئی جاری ہے، اندھیر نگری، یہ سنگھا سن ہے،جس لاہور نئیں دیکھیاں۔۔۔ جیسے بہت سے ڈرامے اسٹیج کرچکے ہیں۔ ان کے ڈراموں نے عوامی مسائل، تہذیبی وراثت اور اخلا قی قدروں کو فروغ دینے کا کار نامہ انجام دیا ہے اور شہر کی غیور عوام کے ذریعے یہ سبھی ڈرامے خوب سراہے گئے ہیں۔ان ڈراموں کے ذریعہ سماجی برایؤں کے خلاف ایک قسم کی تحریک سماج میں رائج ہوتی ہے۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر آصف علی اور سواتی شرمانے،مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر شاداب علیم اور شکریے کی رسم ڈاکٹر ارشاد سیانوی اور ڈاکٹر سدھا شرما(صدر،سوانگ شالا ایکٹنگ اکیڈمی)نے ادا کی۔
پرو گرام میں ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر الکا وششٹھ،ڈاکٹر ارشاد سیانوی، وارث وارثی، محمد شمشاد،آفاق خاں، چودھری گیان ڈاکٹر خا لد،فیضان ظفر، سعید احمد سہارنپوری، یونیورسٹی کے استاتذہ و ملا زمین، طلبہ و طالبات اور عمائدین شہر موجود رہے۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ