تعلیمی خبریں

مانو اور کریسنٹ انسٹیٹیوٹ، چینائی کے درمیان یادداشت مفاہمت

مانو اور کریسنٹ انسٹیٹیوٹ، چینائی کے درمیان یادداشت مفاہمت

حیدرآباد، 6 اپریل (پریس نوٹ)

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور چینائی کے باوقار بی ایس عبدالرحمن کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈیمڈ یونیورسٹی) کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مانو نے کل پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی موجودگی میں یادداشت پر مانو کی جانب سے دستخط کیے۔ پروفیسر ٹی ہری نارائن، بی ایس اے سی آئی ایس ٹی نے کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کی نمائندگی کی۔ ڈاکٹر اے آزاد، رجسٹرار، کریسنٹ انسٹیٹیوٹ چینائی میں دستاویز پر دستخط کرچکے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین تعلیمات اور پروفیسر شکیل احمد، کنسلٹنٹ، اسکول آف سائنسس بھی موجود تھے۔دونوں اداروں کو یادداشت مفاہمت کا باہمی فائدہ ملے گا۔ اردو یونیورسٹی، بیرونی مالیہ سے کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹس کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ مانو کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کے لسانی کورسز کے استحکام میں تعاون کرے گی۔ دونوں جامعات پلیسمنٹس کے معاملے میں بھی وسائل کا مشترکہ استعمال کریں گی۔ یادداشت تین برسوں تک کارگر رہے گی، اس کے تحت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیق اور اساتذہ، طلبہ کے تبادلے کے ساتھ ساتھ ادارے کی مختلف تحقیقی سہولیات تک رسائی اور لائبریری کے مواد اور تحقیقی اشاعتوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ ورکشاپس/کانفرنس/سیمینار کا مشترکہ انعقاد بھی مفاہمت کا حصہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ