جی این کے اردو، 16 فروری 2022
سوشل کاسٹ کمیونٹی کی طالبہ نے میٹرک میں ماری بازی۔ 500 میں سے500 نمبر لے کر حاصل کی نمایاں کامیابی
سبرینہ جان ولد بشیر احمد کمار، ساکنہ پہالو کولگام نےدسویں جماعت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے500 میں 500 نمبرات حاصل کر کے اپنے علاقے ، والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے آج دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جس میں سبرینہ جان نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ سبرینہ جان گورنمنٹ بائز ہائی اسکول کی طالبہ ہے اور کسی سرکاری اسکول میں اس طرح نتائج کا امکان کم ہی رہتا ہے۔ لیکن سبرینہ جان نے ثابت کر دیا کہ اگر محنت اور لگن ہو تو کامیابی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول کا فرق مٹا دیتی ہے۔ اس موقع پر سوشل کاسٹ کمیونٹی سے وابستہ افراد نے جن میں سجاد حسین کمار، عبد الحمید آہنگر، رئیس احمد کمار، غلام نبی کمار، نور محمد، وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں نے انھیں مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے طبقے کے لیے فخر کا باعث ہے کہ ہماری قوم اور طبقے کی بیٹی نے آج ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے